Main Icon

باب :گزشتہ بابوں کے تتمات و لواحق کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2366

اللہ تعالٰی کے ناموں کابیان - جلد 3

حدیث مبارکہ

وَفِي رِوَايَةٍ لِمُسْلِمٍ عَنْ سَلْمَانَ نَحْوُهٗ، وَفِي آخِرِهٖ قَالَ: فَإِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ أَكْمَلَهَا بِهٰذِهِ الرَّحْمَةِ.

وفي رواية لمسلم عن سلمان نحوه، وفي آخره قال: فإذا كان يوم القيامة أكملها بهذه الرحمة.

حدیث ترجمہ

اور مسلم کی روایت میں حضرت سلمان سے اسی کی مثل ہے اس کے آخر میں ہے کہ فرمایا جب قیامت کا دن ہوگا توتعالٰی اس رحمت کو اس سے کامل فرمادے گا ۱؎

شرح حدیث

۱∞؎یعنی قیامت کے دن ان ننانوے رحمتوں کو اس دنیا کی ایک رحمت سے ملا کر پورے سو فرمائے گا۔معلوم ہوا کہ وہاں دنیوی رحمت بھی ہوگی مگر صرف مسلمانوں میں،کفار تو عذاب دیکھ کر اپنی اولاد،ماں باپ سے بھی بیزار ہوں گے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 3 , حدیث نمبر: 2366