Main Icon

باب:سجدہ اوراس کی بزرگی - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 898

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَجَدَ وَضَعَ رُكْبَتَيْهِ قَبْلَ يَدَيْهِ وَإِذَا نَهَضَ رَفَعَ يَدَيْهِ قَبْلَ رُكْبَتَيْهِ. رَوَاهُ أَبُودَاوُدَ وَ التِّرْمِذِيْ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ والدَارمِيْ

عن وائل بن حجر قال: رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا سجد وضع ركبتيه قبل يديه وإذا نهض رفع يديه قبل ركبتيه. رواه أبوداود و الترمذي والنسائي وابن ماجه والدارمي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت وائل ابن حجر سے فرماتے ہیں میں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب سجدہ کرتے تو اپنے گھٹنے ہاتھوں سے پہلے رکھتے اور جب اٹھتے تو اپنے ہاتھ گھٹنوں سے پہلے اٹھاتے ۱؎(ابوداؤد،ترمذی،نسائی،ابن ماجہ،دارمی)

شرح حدیث

۱∞؎سنت یہ ہے کہ سجدے میں جاتے وقت زمین سے قریب والاعضو زمین پر پہلے رکھے کہ پہلے گھٹنے،پھر ہاتھ،پھر ناک،پھر پیشانی رکھے اور سجدے میں اٹھتے وقت اس کے برعکس کرے کہ پہلے پیشانی اٹھائے،پھر ناک،پھر ہاتھ،پھر گھٹنے۔جن روایات میں ہے کہ حضورصلی الله علیہ وسلم پہلے گھٹنے اٹھاتے تھے،پھر ہاتھ وہ ضعف یا مجبوری کی بنا پر ہے لہذا احادیث میں تعارض نہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 898