Main Icon

باب:سجدہ اوراس کی بزرگی - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 889

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :إِذَا سَجَدْتَ فَضَعْ كَفَّيْكَ وَارْفَعْ مِرْفَقَيْكَ رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن البراء بن عازب قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم :إذا سجدت فضع كفيك وارفع مرفقيك رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت براء بن عازب سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ جب تم سجدہ کرو تو اپنی ہتھیلیاں رکھو ۱؎اور کہنیاں اٹھاؤ ۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎سر کے آس پاس اس طرح کہ انگلیاں بالکل ملی ہوں اور انگوٹھوں کے کنارے کانوں کی گدیوں کے نیچے ہوں کہ اگر گدیا سے قطرہ ٹپکے تو انگوٹھے کی نوک پرگرے۔
۲
؎یہ حکم مردوں کے لیے ہے،عورت کہنیاں بچھائے گی اور بازو پسلیوں سے ملی رکھے گی کیونکہ اس میں ستر زیادہ ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 889