Main Icon

باب:سجدہ اوراس کی بزرگی - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 892

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي سُجُودِهٖ: «اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي كُلَهٗ دَقَّهٗ وَجُلَّهٗ وَأَوَّلَهٗ وَآخِرَهٗ وَعَلانِيَّتَهٗ وَسِرَّهٗ» . رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن أبي هريرة قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم يقول في سجوده: «اللهم اغفر لي ذنبي كله دقه وجله وأوله وآخره وعلانيته وسره» . رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضر ت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی الله علیہ وسلم اپنے سجدہ میں کہتے تھے خدایا میرے سارے گناہ بخش دے چھوٹے بڑے اگلے پچھلے کھلے چھپے ۱؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎ظاہر یہ ہے کہ دعا تہجدیاکسی اورنفل کے سجدے میں تھی یا کبھی کبھی فرائض کے سجدے میں بیان جواز کے لیے۔خیال رہے کہ حضورصلی الله علیہ وسلم کی یہ دعائیں امت کی تعلیم کےلیےہیں ورنہ حضورصلی الله علیہ وسلم گناہ تو کیا گناہ کے ارادے سےبھی محفوظ ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 892