Main Icon

باب:حضرت عثمان کے فضائل رضی اللہ عنہ - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6079

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي سَهْلَةَ قَالَ: قَالَ لِي عُثْمَانُ يَوْمَ الدَّارِ: أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ عَهِدَ إِلَيَّ عَهْدًا وَأَنَا صَابِرٌ عَلَيْهِ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هٰذَاحَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

وعن أبي سهلة قال: قال لي عثمان يوم الدار: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قد عهد إلي عهدا وأنا صابر عليه. رواه الترمذي وقال: هذاحديث حسن صحيح

حدیث ترجمہ

روایت ہے ابوسہلہ سے ۱؎فرماتے ہیں کہ مجھے دار کے دن جناب عثمان نے فرمایا کہ رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے مجھ سے ایک عہد کیا ہے میں اس پر صابر ہوں۲؎(ترمذی)اور فرمایا کہ یہ حدیث حسن بھی ہے صحیح بھی۔

شرح حدیث

۱∞؎آپ کا نام سائب ابن خلاد ہے،کنیت ابو سہلہ انصاری خزرجی ہیں،صحابی ہیں، ۹۱ھ؁ ∞ میں وفات پائی مگر بعض شارحین نے فرمایا کہ یہ ابو سہلہ حضرت عثمان غنی کے غلام ہیں،اشعۃ اللمعات نے یہ ہی فرمایا اور یہ ابو سہلہ تابعی ہیں۔والله رسولہ اعلم!۲؎اس عہد کا ذکر پہلے ہوچکا کہ اے عثمان رب تعالٰی تم کو قمیض پہنائے گا تم سے لوگ اتروانا چاہیں گے تم اتارنا نہیں،آپ فرمارہے ہیں کہ مجھے بھوکا پیاسا شہید ہوجانا منظور حضور انور کے حکم کی خلاف ورزی منظور نہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6079