Main Icon

باب:حضرت عثمان کے فضائل رضی اللہ عنہ - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6078

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: ذَكَرَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِتْنَةً فَقَالَ: «يُقْتَلُ هٰذَافِيهَا مَظْلُومًا» لِعُثْمَانَ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هٰذَاحَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ إِسْنَادًا

وعن ابن عمر قال: ذكر رسول الله صلى الله عليه وسلم فتنة فقال: «يقتل هذافيها مظلوما» لعثمان. رواه الترمذي وقال: هذاحديث حسن غريب إسنادا

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے ایک فتنہ کا ذکر کیا ۱؎تو جناب عثمان کے لیے فرمایا کہ یہ اس میں مظلوم قتل کیے جائیں گے۲؎(ترمذی(اور کہا کہ یہ حدیث اسناد میں حسن بھی ہے غریب بھی۔

شرح حدیث

۱∞؎یعنی اسلام میں سب سے پہلے بڑے فتنہ کا ذکر فرمایا یہ فتنہ وہ ہی ہے جو خلافت عثمانیہ میں واقعہ ہوا جسے فتنہ دار کہا جاتا ہے جس میں حضرت عثمان اپنے گھر میں محصورکرکے شہید کیے گئے۔
۲
؎اس ارشاد عالی میں چند غیبی خبریں ہیں: حضرت عثمان کی موت کی تاریخ،آپ کی وفات کی جگہ،آپ کی نوعیت کہ شہید ہو کر ہوگی آپ کا ایمان پر خاتمہ کیونکہ شہادت کے لیے اسلام پر موت ضروری ہے یہ ہے حضور انور کا علم غیب۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6078