Main Icon

باب:پینے کی چیزوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4285

کھانوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ شَرِبَ فِي إِنَاءِ ذَهَبٍ أَوْ فِضَّةٍ أَوْ إِنَاءٍ فِيهِ شَيْءٌ مِنْ ذٰلِكَ فَإِنَّمَا يُجَرْجِرُ فِي بَطْنِهٖ نَارَ جَهَنَّمَ . رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيّ

عن ابن عمر أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: من شرب في إناء ذهب أو فضة أو إناء فيه شيء من ذلك فإنما يجرجر في بطنه نار جهنم . رواه الدارقطني

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو سونے یا چاندی کے برتن میں پئے یا اس برتن میں جس میں ان میں سے کچھ ہو ۱؎تو وہ اپنے پیٹ میں دوزخ کی آگ کھولاتا ہے یا بھرتا ہے۲؎(دارقطنی)

شرح حدیث

۱∞؎اس حدیث کی بنا پر بعض علماء نے فرمایا کہ اگر تانبے یا پیتل کے برتن میں سونے یا چاندی کی قلعی ہو تو اس میں کھانا پینا حرام ہے،وہ حضراتفیہ شی من ذالكسے سونے چاندی کی قلعی مراد لیتے ہیں مگر امام اعظم کے نزدیک اس سے قلعی مراد نہیں بلکہ اس سے مراد سونے چاندی کی زنجیریں یا کیلیں میخیں مراد ہیں اگر زیادہ ہوں،ایک دو کیل جو باریک ہو اس کی اجازت ہے۔یہ حکم عورتوں مردوں سب کے لیے ہے،عورتوں کو سونے چاندی کا صرف زیور حلال ہے۔
۲
؎اس کی شرح ابھی فصل اول میں گزرگئی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4285