Main Icon

باب:مرتدین اور فسادیوں کے قتل کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3551

قصاص کابیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جُنْدُبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : «حَدُّ السَّاحِرِ ضَرْبُهُ بِالسَّيْفِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ

وعن جندب قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «حد الساحر ضربه بالسيف» . رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جندب سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اصلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جادو گر کی سزا تلوار سے مار دینا ہے ۱؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎اگر جادو گر مسلمان ہو اوروہ جادو کرے جس میں کلمات کفریہ ہیں تب تو بوجہ مرتد ہوجانے کے قتل کے لائق ہے اور اگر کسی کو ہلاک کردے تو قصاصًا قتل کیا جائے گا۔جادو کرنے اور جادو سیکھنے کے احکام کتب فقہ میں ملاحظہ کیجئے،ہم نے بھی اپنی تفسیر نعیمی پارہ اول میں بہت تفصیل سے عرض کیے ہیں۔خیال رہے کہ قاتل جادو گر ڈاکو کے حکم میں ہے اور جادو گر کی توبہ قبول ہے،دیکھو موسیٰ علیہ السلام کے جادو گروں کی توبہ قبول ہوئی جیساکہ قرآن کریم سے ثابت ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3551