Main Icon

باب:مرتدین اور فسادیوں کے قتل کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3537

قصاص کابیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَرِيرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ: "لَا تَرْجِعُنَّ بَعْدِي كفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

وعن جرير قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم في حجة الوداع: "لا ترجعن بعدي كفارا يضرب بعضكم رقاب بعض". متفق عليه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جریر سے ۱؎فرماتے ہیں فرمایا رسول اصلی اللہ علیہ و سلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر ۲؎کہ میرے بعد کافر ہو کر نہ لوٹ جانا ۳؎کہ تم سے بعض بعض کی گردنیں مارنے لگیں۔ (مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎آپ جریر ابن عبدابجلی ہیں،بہت حسین و جمیل اور خوش اخلاق تھے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی وفات سے چالیس دن پہلے ایمان لائے پھر کوفہ میں رہے پھر قرقسیا بستی آگئے وہاں ہی ۱۵۰ھ؁ ∞ میں وفات پائی،آپ سے اکثر محدثین نے احادیث روایت کیں۔
۲
؎دسویں ذی الحجہ کو آپ نے منٰی شریف کے خطبہ میں یہ فرمایا۔(اشعہ)
۳
؎کافر سے مراد ناشکرا باعمل کافر ہے جو کافروں کے سے کام کرے ورنہ مسلمان کو قتل کرنا سخت حرام ہے مگر کفر نہیں،رب تعالٰی فرماتاہے:"وَ اِنۡ طَآئِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِیۡنَ اقْتَتَلُوۡا"دیکھو قتال کرنے والوں کو مؤمنین فرمایا گیا یہاں مرقات نے کفار کی سات توجیہیں فرمائیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3537