Main Icon

باب:چوری میں ہاتھ کاٹنے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3593

مقررہ سزاؤں کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا قَطْعَ فِي ثَمَرٍ وَلَا كَثَرٍ". رَوَاهُ مَالِكٌ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَالدَّارِمِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ.

عن رافع بن خديج عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "لا قطع في ثمر ولا كثر". رواه مالك والترمذي وأبو داود والنسائي والدارمي وابن ماجه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت رافع ابن خدیج سے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرمایا نہ تو سبز میوے میں ہاتھ کٹتا ہے نہ درخت کی چربی میں ۱؎(مالک،ترمذی، ابوداؤد،نسائی،دارمی،ابن ماجہ)۲؎

شرح حدیث

۱∞؎امام شافعی کہتے ہیں کہ پھل جب تک درخت میں لگا رہےثمرکہلاتا ہے،درخت سے ٹوٹنے کے بعدرطباور جب علیٰحدہ کرکے خشک کرلیا جائے توتمرہے لہذا یہاںثمرسے مراد درخت میں لگا ہوا پھل جو توڑا نہ گیا ہو اورکثرکاف و ث کے فتحہ سے درخت کھجور کی چربی جو درخت کے اوپر کے حصہ سے سفید رنگ کا نکلتا ہے کھایا بھی جاتا ہے یعنی ان دونوں کی چوری میں ہاتھ نہیں کٹتا، حاکم چاہے تو تعزیرًا کچھ سزا دے دے مگر احناف کے نزدیکثمرسے مراد ہر وہ پھل ہے جو جلد خراب ہوجائے یوں ہیکثرلہذا جلد بگڑجانے والے پھلوں کی چوری میں قطع نہیں خواہ درخت میں لگا ہویا توڑ لیا گیا ہو اور خواہ باغ و درخت محفوظ ہو یا چار دیواری سے گھرا ہو یا غیرمحفوظ۔
۲
؎اس حدیث کو احمد ابن حبان نے بھی نقل فرمایا۔اس حدیث کی بنا پر امام اعظم قدس سرہ فرماتے ہیں جلد بگڑجانے والے پھلوں کی چوری میں ہاتھ نہ کٹیں گے محفوظ ہوں یا غیر محفوظ،اسی طرح دودھ گوشت وغیرہ بگڑ جانے والی چیزوں کی چوری میں ہاتھ نہ کٹیں گے،امام شافعی کے ہاں اگر درخت غیر محفوظ ہے جیسے کھلے باغ تو ان کے پھلوں کی چوری میں قطع نہیں اور اگر باغ کے اردگرد دیوار ہے دروازہ محفوظ ہے تو اس کی پھل کی چوری سے ہاتھ کٹ جائے گا۔خیال رہے کہ پرندوں اور مرغی کی چوری میں بھی قطع نہیں۔چنانچہ حضرت عمر ابن عبدالعزیز کی خدمت میں ایک چور لایا گیا جس نے کسی کی مرغی چوری کی تھی،آپ نے حضرت سائب ابن یزید رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں دریافت کیا انہوں نے فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم اور صحابہ کرام نے پرندوں کی چوری میں ہاتھ نہ کاٹا،چنانچہ اس کے ہاتھ نہ کاٹے گئے۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3593