Main Icon

باب:مشترک غلام آزادکرنے ۱؎ اور قرابتدار کو خریدنے ۲؎ اور بیماری میں آزادکرنے کا بیان ۳؎ - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3396

آزادی کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "مَنْ أَعْتَقَ عَبْدًا وَلَهُ مَالٌ فَمَالُ الْعَبْدِ لَهُ إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ السَّيِّدُ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ.

وعن ابن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : "من أعتق عبدا وله مال فمال العبد له إلا أن يشترط السيد". رواه أبو داود وابن ماجه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اصلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جو اپنا غلام آزاد کرےجس کے پاس مال ہو ۱؎تو وہ مال اس کا ہے مگر یہ کہ مولیٰ شرط لگائے ۲؎(ابوداؤد،ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی اس کے قبضہ میں مال ہو اگرچہ وہ مال اس کے مولے ہی کی ملک ہے،یہاں مال سے مراد غلام کا کمایا ہوا مال ہے مثلًا بندہ ماذون تھا اسے تجارت کی اجازت تھی اس نے تجارت کی،مال حاصل ہوا،ابھی مولے کو نہ دیا تھا کہ غلام آزاد کردیا گیا۔
۲
؎یعنی آزاد کردہ غلام کا مال آزاد کرنے والے مولے کا ہوگا،ہاں اگر مولیٰ مہربانی فرما کر کہہ دے کہ یہ مال تیرا ہی ہے لے جا،تو پھر ویسا ہی ہوگا،یہ ہی قول جمہور علماء کا ہے،خواجہ حسن بصری،عطاء،نخعی بھی یہ ہی فرماتے ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3396