Main Icon

باب : رات کی نماز - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1207

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ: أَيُّ الْعَمَلِ كَانَ أَحَبَّ إِلٰى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَتْ: الدَّائِمُ قُلْتُ: فَأَيُّ حِينَ كَانَ يَقُومُ مِنَ اللَّيْلِ؟ قَالَتْ: كَانَ يَقُومُ إِذا سَمِعَ الصَّارِخَ(مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

عن مسروق قال: سألت عائشة: أي العمل كان أحب إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم ؟ قالت: الدائم قلت: فأي حين كان يقوم من الليل؟ قالت: كان يقوم إذا سمع الصارخ(متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت مسروق سے فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ سے پوچھا کہ نبی صلی الله علیہ وسلم کو کون سا عمل زیادہ پیارا تھا فرمایا ہمیشہ کا ۱؎میں نے کہا کہ رات میں کس وقت اٹھتے تھے فرمایا جب مرغ کی اذان سنتے تھے ۲؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎اسی لیئے دوسری روایت میں آیا کہ پیارا عمل وہ ہے جو ہمیشہ ہو اگر چہ تھوڑا ہو،ہمیشگی دین ودنیا کی کامیابی کا ذریعہ ہے،استقامت ہزار کرامت سے افضل ہے،اتنا کام شروع کرو جو نبھا سکو۔
۲
؎یہاں مرغ کی پہلی بانگ مراد ہے چوتھائی رات باقی رہے تو ہوتی ہے،دوسری بانگ مراد نہیں وہ صبح صادق پر ہوتی ہے اس وقت تہجد نہیں ہوسکتی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1207