Main Icon

باب : رات کی نماز - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1190

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْهَا قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلّٰى رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ اضْطَجَعَ عَلیٰ شَقِّهِ الْأَيْمَنِ "(مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعنها قالت: كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا صلى ركعتي الفجر اضطجع علی شقه الأيمن "(متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہی سے فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم فجر کی سنتیں پڑھ لیتے تو اپنی داہنی کروٹ پر لیٹ جاتے ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎اس سے معلوم ہوا کہ سنت و فرض فجر کے درمیان قدرے لیٹنا خصوصًا جب کہ تہجد کی وجہ سے تھکن ہوگئی ہو بہت بہتر ہے اور داہنی کروٹ پر لیٹنا سنت ہے شب کو بھی اولًا داہنی کروٹ پر لیٹے قبلہ رو ہو کر پھر بائیں پھر اس ترتیب میں بہت حکمتیں ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1190