Main Icon

باب : رات کی نماز - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1192

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاللَّيْلِ. فَقَالَتْ: سَبْعٌ وَتِسْعٌ وَإِحْدٰى عَشَرَ رَكْعَةً سِوٰى رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ. رَوَاهُ البُخَارِيُّ

وعن مسروق قال: سألت عائشة عن صلاة رسول الله صلى الله عليه وسلم بالليل. فقالت: سبع وتسع وإحدى عشر ركعة سوى ركعتي الفجر. رواه البخاري

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت مسروق سے ۱؎فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ سے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی رات کی نماز کے متعلق پوچھا تو آپ نے فرمایا کہ سات نو گیارہ رکعتیں تھیں ۲؎سنت فجر کے علاوہ(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎آپ مسروق ابن اجدع ہمدانی کو فی ہیں،حضور صلی الله علیہ وسلم کی وفات سے پہلے اسلام لائے مگر زیارت نہ کرسکے،لہذا تابعی ہیں،بچپن میں آپ کو چرالیا گیا تھا اس لیئے آپ کو مسروق کہتے ہیں،بڑے متقی عالم ہیں، ۲۶ھ مقام کوفہ وفات ہوئی وہیں مزار ہے۔(اکمال)
۲
؎یعنی کبھی تہجد چار رکعت اور وتر تین رکعت پڑھتے تھے اور کبھی تہجد چھ رکعت اور وتر تین رکعت اور کبھی تہجد آٹھ رکعت اور وتر تین رکعت پڑھتے تھے آخری عمل زیادہ تھا،چونکہ تہجد کی نماز سرکار گھرمیں ادا کرتے تھے اس لیئے اس سے ازواج پاک خصوصا ً حضرت عائشہ صدیقہ زیادہ واقف تھیں اسی بناء پر آپ سے زیادہ پوچھا جاتا تھا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1192