Main Icon

باب : صف سیدھی کرنا - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1100

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

عَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُول: «اِسْتَوُوا اِسْتَوُوا اِسْتَوُوا فَوَالَّذِي نَفْسِيْ بِيَدِهٖ إِنِّي لَأَرَاكُمْ مِنْ خَلْفِيْ كَمَا أَرَاكُم مِنْ بَين يَدَيَّ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ

عن أنس قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم يقول: «استووا استووا استووا فوالذي نفسي بيده إني لأراكم من خلفي كما أراكم من بين يدي» . رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ سیدھے رہوسیدھے رہو سیدھے رہو ۱؎اس کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے کہ میں تم کو اپنے پیچھے سے ایسے ہی دیکھتا ہوں جیسے تمہیں اپنے آگے سے دیکھتا ہوں ۲؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎ایک بارعمومًا سارے لوگوں سے فرماتے تھے،دوسری بار داہنے والوں سے اور تیسری بار بائیں والوں سے اور ہوسکتا ہے کہ تینوں بار سب سے ہی فرماتے ہوں اور تاکید کے لیے بار بار فرماتے ہوں۔
۲
؎لہذا یہ سمجھ کر نماز پڑھو کہ حضور صلی الله علیہ وسلم ہماری نمازوں کو دیکھ رہے ہیں،اس خیال سے تم نماز صحیح بھی پڑھو گے اور تمہارے دلوں میں حضور اور خشوع بھی پیدا ہوگا،تاقیامت ہرمسلمان ہر نماز میں خصوصًا نماز تہجد میں یہ خیال رکھے تو بہت لطف آتا ہے اور یہ عمل بہت مجرب ہے،لڑکے استاد کے خوف سے دل لگا کر پڑھتے ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1100