Main Icon

باب : صف سیدھی کرنا - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1087

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : «سَوُّوا صُفُوفَكُمْ فَإِنَّ تَسْوِيَةَ الصُّفُوفِ مِنْ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ» (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ). إِلَّا أَنَّ عِنْدَ مُسْلِمٍ: «مِنْ تَمَامِ الصَّلَاةِ»

وعنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «سووا صفوفكم فإن تسوية الصفوف من إقامة الصلاة» (متفق عليه). إلا أن عند مسلم: «من تمام الصلاة»

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول خدا صلی الله علیہ وسلم نے اپنی صفیں سیدھی کروکہ صفیں سیدھی کرنا نماز قائم کرنے سے ہے ۱؎(مسلم،بخاری)مگر مسلم کے نزدیک نماز پوری کرنے سے ہے۔

شرح حدیث

۱∞؎یعنی رب تعالٰی نے جو فرمایا:"یُقِیۡمُوۡنَ الصَّلٰوۃَ"یا فرمایا "اَقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ"۔اس سے مراد ہے نماز صحیح پڑھنا اور نماز صحیح پڑھنے میں صف کا سیدھا کرنا بھی داخل ہے کہ اس کے بغیر نماز ناقص ہوتی ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1087