Main Icon

باب : صف سیدھی کرنا - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1095

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّ اللهَ وَمَلَائِكَتَهٗ يُصَلُّونَ عَلَی الذِينَ يَلُونَ الصُّفُوفَ الْأُولٰى وَمَا مِنْ خُطْوَةٍ أَحَبُّ إِلَى اللهِ مِنْ خُطْوَةٍ يَمْشِيْهَا يَتَّصِلُ بِهَا صَفًّا» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ

وعن البراء بن عازب قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «إن الله وملائكته يصلون علی الذين يلون الصفوف الأولى وما من خطوة أحب إلى الله من خطوة يمشيها يتصل بها صفا» . رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت براء ابن عازب سے فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم فرماتے تھے الله اور اس کے فرشتے ان لوگوں پر درود بھیجتے ہیں جو اگلی صفوں سے ملتے ہیں ۱؎اور الله کو اس قدم سے زیادہ کوئی قدم پیارا نہیں جس قدم سے انسان صف سے ملے ۲؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی اگلی صف کے نمازیوں کے لیے فرشتے دعائے رحمت کرتے ہیں اور الله تعالٰی نزول رحمت فرماتا ہے،رب فرماتا ہے:"ھُوَ الَّذِیۡ یُصَلِّیۡ عَلَیۡکُمْ وَ مَلٰٓئِکَتُہٗ"۔خیال رہے کہ الله تعالٰی اور فرشتوں کا حضور صلی الله علیہ وسلم پر درود اور نوعیت کا ہے اور نمازیوں پر اور نوعیت کا،لہذا اس آیت و حدیث سے یہ لازم نہیں کہ ہم حضور صلی الله علیہ وسلم کی مثل ہوجائیں کیونکہ حضور صلی الله علیہ وسلم کے لیے بھی قرآن میں"یُصَلُّوۡنَ عَلَی النَّبِیِّ" فرمایا اور ہمارے لیے بھییُصَلِّیۡ عَلَیۡکُمْارشاد ہوا جیسا کہ چکڑالویوں نے سمجھا،حضور صلی الله علیہ وسلم پر رحمتوں کی بارشیں ہورہی ہیں اور ہم پر چھینٹا ہے۔
۲
؎معلوم ہوا کہ پیاری جگہ جانے کے لیے قدم بھی الله کو پیارے ہیں،خوش نصیب ہیں وہ جو ان قدموں سے حرمین شریفین جائیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1095