Main Icon

باب : صف سیدھی کرنا - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1090

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: رَأٰى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَصْحَابِهٖ تَأَخُّرًا فَقَالَ لَهُمْ : «تَقَدَّمُوا وَأْتَمُّوا بِيْ وَلْيَأْتَمَّ بِكُمْ مَنْ بَعْدَكُمْ لَا يَزَالُ قَوْمٌ يَتَأَخَّرُونَ حَتّٰى يُؤَخِّرُهُمُ اللهُ» . رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن أبي سعيد الخدري قال: رأى رسول الله صلى الله عليه وسلم في أصحابه تأخرا فقال لهم : «تقدموا وأتموا بي وليأتم بكم من بعدكم لا يزال قوم يتأخرون حتى يؤخرهم الله» . رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابو سعید خدری سے فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے اپنے صحابہ میں کچھ پیچھے رہنا دیکھا ۱؎تو فرمایا آگے بڑھو اور میری اقتداء کرو اور تمہارے بعد والے تمہاری ا قتداء کریں ۲؎قومیں پیچھے رہتی رہیں گی حتی کہ الله انہیں پیچھے کردے گا ۳؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎نماز کی صفوں میں یا علم سیکھنے میں سستی،پہلے معنی زیادہ قوی ہیں،یعنی صف اول میں آنے کی کوشش کم دیکھی ۔
۲
؎یعنی صف اول والے مجھے دیکھ کر نماز پڑھیں اور پچھلی صفوں والے اگلی صفوں کو دیکھ کر یا صحابہ براہ راست میری پیروی کریں اور تا قیامت مسلمان صحابہ کی۔معلوم ہوا کہ صحابہ کرام اسلام کی صف ہیں ہم لوگ پچھلی صفیں یا وہ حضرات ریل کا اگلا ڈبہ ہیں جو انجن سے ملا ہوا ہے اور ہم لوگ پچھلے ڈبے کہ حضور صلی الله علیہ وسلم کے سارے فیوض ہمیں صحابہ کے ذریعہ ملیں گے۔پتہ لگا کہ جو لوگ صحابہ کو مومن نہیں مانتے وہ خود بھی مومن نہیں کہ اگر ریل کا پہلا ڈبہ ہی منزل پر نہ پہنچا انجن سے کٹ گیا تو پچھلے ڈبے منزل پر کیسے پہنچ سکتے ہیں۔
۳
؎یعنی اگر مسلمان صف اول میں پہنچنے یا اور دینی کاموں میں سستی کریں گے تو ثواب رحمت رب کے فضل اور دخول جنت میں پیچھے رہیں گے،دیکھو حضور صلی الله علیہ وسلم سیدالانبیاءہوکر ہر نیک کام میں سبقت کرتے تھے،رب تعالٰی فرماتا ہے:"فَاسْتَبِقُوا الْخَیۡرٰتِ

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1090