Main Icon

باب : صف سیدھی کرنا - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1089

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : «لِيَلِنِي مِنْكُمْ أُولُو الْأَحْلَامِ وَالنُّهٰى ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ» ثَلَاثًا وَإِيَّاكُم وهِيشَاتِ الْأَسْوَاقِ ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن عبد الله بن مسعود قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «ليلني منكم أولو الأحلام والنهى ثم الذين يلونهم» ثلاثا وإياكم وهيشات الأسواق ". رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبد الله ابن مسعود سے فرماتے ہیں فرمایا رسو ل الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ علم و عقل والے مجھ سے قریب رہا کریں پھر وہ جو ان سے قریب ہوں تین بار فرمایا اور تم بازاروں کے شورو پکار سے الگ رہو ۱؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی مسجدوں میں بازاروں کا سا شور نہ کر و ادب اور خاموشی سے بیٹھو یا بازاروں کی طرح چھوٹے بڑے مل کر نہ بیٹھو بلکہ یہاں فراق مراتب کرو کہ علماء،عوام،بچے،عورتیں چھٹ کر اپنے اپنے مقام پر بیٹھیں۔یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ بلاضرورت بازاروں میں نہ جاؤ اور وہاں شور نہ مچاؤ، اس صورت میں علیٰحدہ حکم ہوگا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1089