Main Icon

باب : موت کی آرزو اور اس کا ذکر - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1610

جنازوں کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : “الْمُؤْمِنُ يَمُوتُ بِعَرَقِ الْجَبِينِ”.رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيّ وَابْنُّ مَاجَه

وعن بريدة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : “المؤمن يموت بعرق الجبين”.رواه الترمذي والنسائي وابن ماجه

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت بریدہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ مؤمن پیشانی کے پسینہ سے مرتاہے ۱∞؎(ترمذی،نسائی،ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎اس حدیث کی بہت شرحیں ہیں۔ظاہری شرح یہ ہے کہ مرتے وقت اس کی پیشانی پر پسینہ آجاتا ہے اگرچہ سردی کا موسم ہو، گویا یہ پسینہ اچھے خاتمے کی علامت ہے یعنی اسے جانکنی کی شدت زیادہ ہوتی ہے تاکہ سارے گناہ معاف ہوجائیں اور درجے بلند ہوجائیں،بعض نے اس کا مطلب یہ بیان کیا کہ مؤمن مرتے وقت تک نیکیوں میں محنت کرتا ہے وغیرہ۔(لمعات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1610