Main Icon

باب :نماز کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 579

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ شَقِيْقٍ قَالَ: كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- لَا يَرَوْنَ شَيْئًا مِنَ الأَعْمَالِ تَرْكُهٗ كُفْرٌ غَيْرَ الصَّلَاةِ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.

وعن عبد الله بن شقيق قال: كان أصحاب رسول الله -صلى الله عليه وسلم- لا يرون شيئا من الأعمال تركه كفر غير الصلاة. رواه الترمذي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبداللہ ابن شقیق سے ۱؎فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ اعمال میں سے کسی عمل کے چھوڑنے کو کفر نہ سمجھتے تھے سواءنماز کے ۲؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎آپ عظیم الشان تابعی ہیں،حضرت عمر،علی،عثمان،وعائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہم سے ملاقات کی،قبیلہ بنی عقیل سے ہیں،بصرہ میں قیام رہا، ۱۰۸ھمیں وفات پائی۔
۲
؎کیونکہ اس زمانہ میں نمازپڑھنامؤمن کی علامت تھی اور نہ پڑھنا کافر کی پہچان جیسے آج سر پر چوٹی،نیچے دھوتی ہندو کی پہچان ہے،اس لئے وہ حضرات جسے نماز نہ پڑھتے دیکھتے سمجھتے کافرہوگا،لہذا اس حدیث سے یہ لازم نہیں کہ نمازچھوڑناکفرہو اوربے نمازی کافرہو،اور نہ یہ حدیث ان احادیث کے خلاف ہے جن میں فرمایا گیا کہ مؤمن اگرچہ زانی ہوچورہوپھربھی جنتی یعنی جنت کا مستحق۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 579