Main Icon

باب :نماز کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 569

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "بَيْنَ الْعَبْدِ وَبَيْنَ الْكُفْرِ تَرْكُ الصَّلَاةِ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعن جابر قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم : "بين العبد وبين الكفر ترك الصلاة". رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ بندے اور کفر کے درمیان نمازچھوڑنا ہے ۱؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی بندہ مؤمن اورکفر کے درمیان نمازکی دیوارحائل ہے جو اس تک کفرکونہیں پہنچنے دیتی جب یہ آڑ ہٹ گئی تو کفر کا اس تک پہنچنا آسان ہوگیا،ممکن ہے کہ آیندہ یہ شخص کفر بھی کر بیٹھے۔خیال رہے کہ بعض آئمہ ترک نمازکو کفربھی کہتے ہیں،بعض کے نزدیک بے نمازی لائق قتل ہے اگرچہ کافرنہیں ہوتا،ہمارے امام صاحب کے نزدیک بے نمازی کو مارپیٹ اورقید کیا جائے جب تک کہ وہ نمازی نہ بن جائے۔ہمارے ہاں اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ بے نمازی قریب کفر ہے یا اس کے کفر پر مرنے کا اندیشہ ہے یا ترک نماز سے مراد نماز کا انکارہے،یعنی نماز کا منکرکافرہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 569