Main Icon

باب :نماز کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 574

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: "الْعَهْدُ الَّذِيْ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ الصَّلَاةُ فَمَنْ تَرَكَهَا فَقَدْ كَفَرَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ.

وعن بريدة قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "العهد الذي بيننا وبينهم الصلاة فمن تركها فقد كفر". رواه أحمد والترمذي والنسائي وابن ماجه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت بریدہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ وہ معاہدہ جو ہمارے اوران کے درمیان ہے وہ نمازہے ۱؎تو جس نے اسے چھوڑدیایقینًاکفرکیا۲؎(احمد،ترمذی، نسائی،ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎ان سے مراد منافقین ہیں،یعنی مسلمانوں اورمنافقین کے درمیان نماز ہی ایک وہ چیز ہے جو منافقوں کے لئے باعث امان ہے کہ اسی وجہ سے ہم انہیں قتل نہیں کرتے اور ان پر اسلامی احکا م جاری کرتے ہیں۔اب جو منافق نمازکوچھوڑ دے گا اس کاکفرظاہرہوجائے گا اوروہ لائق قتل ہوگا۔
۲
؎یعنی نماز کے چھوڑنے سے اس منافق کا کفرظاہرہوگیا۔یہ حدیث اس حدیث کی شرح ہے "مَنْ تَرَكَ الصَّلوٰۃَ مُتَعَمِّدًا فَقَدْکَفَرَ"اس کا مطلب یہ نہیں کہ بے نمازی کافر ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 574