Main Icon

باب :نماز کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 577

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: "مَنْ صَلّٰى سَجْدَتَيْنِ لَا يَسْهُوْ فِيْهِمَا غَفَرَ اللَّهُ لَهٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهٖ". رَوَاهُ أَحْمَدُ.

وعن زيد بن خالد الجهني قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "من صلى سجدتين لا يسهو فيهما غفر الله له ما تقدم من ذنبه". رواه أحمد.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت زید ابن خالد جہنی سے ۱؎فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جو دو رکعتیں پڑھے جن میں کچھ بھولے نہیں تو اللہ اس کے پچھلے گناہ بخش دیتا ہے ۲؎(احمد)

شرح حدیث

۱∞؎آپ قبیلہ جہنیہ سے ہیں،کوفہ میں رہے،وہیں وفات پائی۔
۲
؎غالبًا ان دو رکعتوں سے مراد وضو کے نفل ہیں جیسا کہ دوسری حدیث میں صراحۃً مذکور ہے۔نہ بھولنے سے مراد دل کا حاضر رہنا ہے،یعنی جوکوئی حضوردل سے وضو کے نفل پڑھے تو اس کے سارے گناہ صغیرہ معاف ہوجاتے ہیں،ا ب باقی نمازفرائض،سنتیں وغیرہ اس کے درجے بلند کریں گی۔خلاصہ یہ کہ جب نفل نمازکایہ فائدہ ہے تو فرائض اور واجبات کا کتنا بڑافائدہ ہوگا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 577