Main Icon

باب:اس امت کے ثواب کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6290

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:«طُوبٰى لِمَنْ رَآنِيْ وَطُوبٰى سَبْعَ مَرَّاتٍ لِمَنْ لَمْ يَرَنِيْ وَاٰمَنَ بِيْي» . رَوَاهُ أَحْمَدُ

وعن أبي أمامة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:«طوبى لمن رآني وطوبى سبع مرات لمن لم يرني وامن بيي» . رواه أحمد

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابو امامہ سے کہ رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے فرمایا کہ خوشخبری ہو اسے جس نے مجھے دیکھا اور سات بار خوشخبری ہو اسے جس نے مجھے نہ دیکھا اور مجھ پر ایمان لایا ۱؎(احمد)

شرح حدیث

۱∞؎یہاں لفظسبعیعنی سات تحدیدوحد بندی کے لیے نہیں بلکہ بیان کثرت کے لیے ہے یعنی بے شمار برکتیں خوشخبریاں ان لوگوں کو ہوں جو مجھ پر ایمان لائیں گے مگر مجھے بغیر دیکھے ہوئے صرف اور صرف میرا نام سن کر مجھ پر فدا ہوں گے۔یہ حدیث بخاری نے اپنی تاریخ میں ابن حبان نے اپنی صحیح میں حاکم نے مستدرک میں بروایت حضرت ابو امامہ روایت کی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6290