Main Icon

باب:اس امت کے ثواب کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6285

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَن مُعَاوِيَةَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا يَزَالُ مِنْ أُمَّتِي أُمَّةٌ قَائِمَةٌ بِأَمْرِ اللّٰهِ لَا يَضُرُّهُمْ مَنْ خَذَلَهُمْ وَلَا مَنْ خَالَفَهُمْ حَتّٰى يَأْتِيَ أَمْرُ اللّٰهِ وَهُمْ عَلٰى ذٰلِكَ».وَذُكِرَ حَدِيثُ أَنَسٍ «إِنَّ مِنْ عِبَادِ اللهِ» فِي "كِتَابِ الْقِصَاصِ".

وعن معاوية قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: «لا يزال من أمتي أمة قائمة بأمر الله لا يضرهم من خذلهم ولا من خالفهم حتى يأتي أمر الله وهم على ذلك».وذكر حديث أنس «إن من عباد الله» في "كتاب القصاص".

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت معاویہ سے فرماتے ہیں میں نے نبی صلی الله علیہ و سلم کو فرماتے سنا کہ میری امت میں ایک جماعت الله کے حکم پر قائم رہے گی انہیں وہ نقصان نہ دیں گے جو انہیں رسوا کریں ۱؎نہ وہ جو ان کی مخالفت کریں حتی کہ الله کا حکم آوے گا ۲؎حالانکہ وہ اس حال پر ہوں گے۳؎(مسلم،بخاری) اور حضرت انس کی حدیثان من عباد اللهقصاص کے بیان میں ذکر کردی گئی۴؎

شرح حدیث

۱∞؎گزشتہ امتیں اپنے نبی کے کچھ عرصہ بعد ساری کی ساری گمراہ ہوجاتی تھیں یہ حضور انور کی خصوصیت ہے کہ تاقیامت آپ کی امت ساری گمراہ نہیں ہوگی بلکہ ایک فرقہ حق پر ضرور رہے گا اور اس حق والے فرقہ میں حق گو علماء مشائخ پیدا ہوتے رہیں گے۔
۲
؎یعنی کوئی دنیاوی طاقت والا انہیں اپنی طاقت سے نقصان نہیں پہنچاسکے گا اگر ساری قوم بھی مخالف ہوجائے تو ان کا کچھ نہ بگاڑ سکے گی،ان کے پائے استقلال میں جنبش نہ آئے گی،ان کا مشن ناکام نہ ہوگا،دیکھ لو حضرت حسین کے مقابل ساری یزیدی طاغوتی طاقت آگئی مگر ان کا کچھ نہ بگاڑ سکی۔شہادت اور تکلیف اور چیز ہے ناکامی کچھ اور لہذا حدیث واضح ہے۔بعض محدثین فقہاء علماء اولیاء الله شہید ہوگئے مگر اپنا کام کرتے رہے۔حدیث کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی انہیں تکلیف یا نقصان نہ پہنچا سکے گا مطلب وہ ہی ہے جو عرض کیا گیا۔امر اللهسے مراد قیامت ہے،قیامت سے مراد قرب قیامت ہے جب تک کہ اسلام موجود ہے لہذا یہ حدیث اس فرمان عالی کے خلاف نہیں کہ قیامت جب آئے گی تو اس وقت دنیا میں کوئی الله الله کہنے والا نہ ہوگا۔
۳
؎اس گروہ سے مراد علماء محدثین فقہاء غازیان اسلام اور استقلال والے مؤمنین سب ہی ہیں۔
۴
؎یعنی مصابیح میں وہ حدیث اس جگہ تھی ہم نے مناسبت کے لحاظ سے وہاں بیان کردی ہے یعنی الله کے بعض بندے وہ ہیں کہ اگر الله تعالٰی پر قسم کھالیں تو وہ ان کی قسم پوری فرمادے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6285