Main Icon

باب:فال اور بدفال لینے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4585

دواؤں اور دعاؤں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ بِيَدِ مَجْذُومٍ فَوَضَعَهَا مَعَهٗ فِي الْقَصْعَةِ وَقَالَ: كُلْ ثِقَةً بِاللّٰهِ وَتَوَكُّلًا عَلَيْهِ . رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه

وعن جابر أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أخذ بيد مجذوم فوضعها معه في القصعة وقال: كل ثقة بالله وتوكلا عليه . رواه ابن ماجه

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کوڑھی کا ہاتھ پکڑا اسے پیالہ میں رکھ لیا اور فرمایا کھا اللہ پر بھروسہ اسی پر توکل ہے ۱∞؎(ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎کوڑھی کو ہاتھ لگانا پھر اس کا ہاتھ اپنے پیالہ میں ڈالنا،پھر اسے ساتھ کھلانا تینوں کام انتہائی توکل پر مبنی ہیں۔صرف مجذوم کو دیکھ کر ہی لوگوں کے دل دھڑک جاتے ہیں چہ جائے کہ اسے ساتھ کھلانا۔اس حدیث میں توکل کی تعلیم ہے اور پچھلی حدیث کو حضور انور نے مجذوم کو بیعت کیا بغیر مصافحہ کے وہاں تعلیم احتیاط تھی۔خیال رہے کہ حضرات انبیاء کرام نفرت والی بیماریوں سے محفوظ ہوتے ہیں جیسے کوڑھ،کھجلی وغیرہ۔ (مرقات)حضرت ایوب علیہ السلام کو جب وہ خاص بیماری آئی تو آپ پر تبلیغ فرض نہ رہی تھی پھر اس میں گفتگو ہے کہ انہیں بیماری کیا تھی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4585