Main Icon

باب:فال اور بدفال لینے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4583

دواؤں اور دعاؤں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ قَطَنِ بْنِ قَبِيصَةَ عَنْ أَبِيْهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْعِيَافَةُ وَالطَّرْقُ وَالطِّيَرَةُ مِنَ الْجِبْتِ» . رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ

وعن قطن بن قبيصة عن أبيه أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «العيافة والطرق والطيرة من الجبت» . رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے قطن ابن قبیصہ سے وہ اپنے والد سے راوی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عیافت اور کنکر پھینکنا ۱∞؎اور پرندے اڑانا بتوں میں سے ہے۲؎(ابو داؤد)

شرح حدیث

۱∞؎عیافتکی بہت شرحیں کی گئی ہیں مشہور شرح یہ ہےکہ پرندوں کے نام سے فال لینا عیافت ہے جیسے کسی نے عقاب دیکھ کر سمجھا کہ ہم کو عتاب یعنی عذاب ہوگاغراب(کوے)سے غربت وسفر سمجھنا ،ہد ہد سے ہدایت کا امیدوار ہونا یہ عیافت ہے،کنکر پھینکنا یا ریت میں لکیریں کھینچنا فال کے لیے یہ ہےطرقط اور ر کے فتحہ سے ۔
۲
؎جبتسے مراد یا جادو ہے یا کہانت یا بت یا شیطان ۔مطلب یہ ہےکہ یہ کام بت پرستوں ،کاہنوں ، جادوگروں کے سے ہیں .

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4583