Main Icon

باب : پچھلے باب کا تتمہ - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3030

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدَيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسلم: « إِذَا أُعْطِيَ أَحَدُكُمْ الرَّيْحَانَ فَلَا يَرُدُّهٗ فَإِنَّهٗ خَرَجَ مِنَ الْجَنَّةِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ مُرْسَلًا.

وعن أبي عثمان النهدي قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: « إذا أعطي أحدكم الريحان فلا يرده فإنه خرج من الجنة» . رواه الترمذي مرسلا.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابو عثمان مہدی سے ۱؎فرماتے ہیں فرمایا رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے کہ جب تم میں سے کسی کو خوشبو دی جائے تو اسے رد نہ کرے کہ خوشبو جنت سے آئی ہے ۲؎(ترمذی، ارسالًا)

شرح حدیث

۱∞؎آپ بصری ہیں،حضور انور کے زمانہ میں اسلام لائے مگر دیدار نہ کرسکے اس لیے تابعی ہیں،ا یک سوتیس۱۳۰ سال عمر ہوئی،ساٹھ سال سے زیادہ کفر میں گزاری،باقی اسلام میں ۹۵ھ؁∞ میں وفات پائی۔
۲
؎حدیث اپنے ظاہر پر ہے،بہت چیزیں دنیا میں جنت سے آئی ہیں جن میں سے ایک خوشبو بھی ہے،اسے رد کرنا رب تعالٰی کی اعلٰی نعمت کی ناقدری ہے،مراد وہ ہی ہے جو پہلے عرض کی گئی کہ خوشبو کا ہدیہ واپس نہ کرو،یہ مطلب نہیں کہ خوشبو کا سودا ردّ نہ کرو ضرور خرید لو جیساکہ عام عطر فروش کہتے ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 3030