Main Icon

باب : پچھلے باب کا تتمہ - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3027

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: تَهَادُوا فَإِنَّ الْهَدِيَّةَ تُذْهِبُ الضَّغَائِنَ.

وعن عائشة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: تهادوا فإن الهدية تذهب الضغائن.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عائشہ سے وہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و سلم سے راوی کہ فرمایا ہدیہ کا لین دین کرو ہدیہ عداوتوں کو مٹا دیتا ہے ۱؎

شرح حدیث

۱∞؎ضغائنضغینۃکی جمع ہے بمعنی دشمنی،یعنی ایک دوسرے کو ہدیے تحفے دیتے رہو کہ اس کی برکت سے دشمنی دوستی میں تبدیل ہو جاتی ہے،یہ عمل بہت ہی مجرب ہے۔ہدیہ کی برکت سے دوستوں کی دوستی میں زیادتی ہوجاتی ہے اور دشمن کی دشمنی ختم ہوجاتی ہے۔ لہذا حدیث کا مطلب یہ نہیں کہ صرف دشمنوں کو ہدیہ دے بلکہ مطلب یہ ہے کہ دوستوں کو ہدیہ دو کہ اس سے دشمنی دور رہتی ہے، قریب نہیں آتی،دشمنوں کو ہدیہ دو کہ اس سے دشمنی دور ہوجاتی ہے۔تذھبکے معنی عام کرنے چاہئیں یہاںرواہکے بعد جگہ چھوٹی ہوئی ہے کہ مصنف کو مخرج حدیث نہ ملا مگر یہ حدیث ترمذی کی ہے جیساکہ مرقات وغیرہ میں ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 3027