Main Icon

باب: بنجر زمین کا آباد کرنا اور پانی دینا - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3003

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ طَاوُسٍ مُرْسَلًا: أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ أَحْيٰیمَوَاتًا مِنَ الْأَرْضِ فَهُوَ لَهٗ وَعَادِيُّ الْأَرْضِ لِلّٰهِ وَرَسُولِهٖ ثُمَّ هِيَ لَكُمْ مِنِّي» . رَوَاهُ الشَّافِعِيُّ.

وعن طاوس مرسلا: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «من أحيیمواتا من الأرض فهو له وعادي الأرض لله ورسوله ثم هي لكم مني» . رواه الشافعي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت طاؤس سے ۱؎ارسالًا کہ رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے فرمایا جو بنجر غیر آباد زمین کو آباد کرے تو وہ زمین اسی کی ہے ۲؎اور پرانی غیرمملوکہ زمینیںاللّٰهاور رسول کی ہیں ۳؎پھر میری طرف سے وہ تمہاری ہیں ۴؎(شافعی)

شرح حدیث

۱∞؎آپ طاؤس ابن کیسان خولانی ہمدانی ہیں،اہلِ فارس سے ہیں،علم و عمل میں بہت ہی کامل ہیں،تابعی ہیں،ثقہ ہیں، ۱۵۰ھ؁∞ میں مکہ مکرمہ میں وفات پائی،آپ نے جماعت صحابہ رضی اللّٰہ عنھم سے احادیث لیں اور آپ سے امام زہری جیسے بزرگوں نے احادیث قبول کیں،عمرو ابن دینار فرماتے ہیں کہ میں نے طاؤس جیسا عالم و عامل نہ دیکھا۔(مرقات)
۲
؎اس کی شرح گزرگئی۔رفاہ عام اور مملوک زمین کے علاوہ دوسری زمینیں اگر بادشاہ اسلام کی اجازت سے آباد کرلی جائیں تو وہ آباد کرنے والے کی ہوں گی۔
۳
؎عادیعادسے بنا،جو ایک قوم کا نام ہے عاد،ثمود۔عادی کے معنی ہیں عاد والی زمین،مراد ہے پرانی زمین جو کسی کے قبضہ میں نہ ہو،عاد بہت پرانی قوم ہے،یہ زمیناللّٰهرسول کی ملک ہیں کہ حضور صلی اللّٰہ علیہ و سلم جیسے چاہیں اس میں تصرف فرمائیں،جسے چاہیں بخشیں،اللّٰهکا ذکر برکت کے لیے ہے،درحقیقت حضور انور کی ملک ہیں۔(مرقات)
۴
؎اس میں اشارۃً مذہب حنفی کی تائید ہے کہ ایسی زمینیں سلطان کی ملک ہوتی ہیں جو کوئی سلطان کی اجازت سے ان کو آباد کرے وہ ان کا مالک ہوگا بغیر اجازت نہیں،یہ ہی امام اعظم کا قول ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 3003