Main Icon

باب:زکوۃ کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1780

زکوۃ کا بیان - جلد 3

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَدِيِّ بْنِ عمِيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : «مَنِ اسْتَعْمَلْنَاهُ مِنْكُمْ عَلٰى عَمَلٍ فَكَتَمَنَا مِخْيَطًا فَمَا فَوْقَهٗ كَانَ غُلُوْلًا يَأْتِي بِهٖ يَوْمَ الْقِيَامَةِ». رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعن عدي بن عميرة قال: قال رسول الله صلی اللہ عليه وسلم : «من استعملناه منكم على عمل فكتمنا مخيطا فما فوقه كان غلولا يأتي به يوم القيامة». رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عدی ابن عمیرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ ہم تم میں سے جسےکسی کام پر عامل بنائیں پھر وہ ہم سے سوئی یا اس سے زیادہ چھپالے تو یہ بھی خیانت ہے جسے وہ قیامت کے دن لائے گا ۱؎ (مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی خیانت چھوٹی ہو یا بڑی قیامت میں سزا اور رسوائی کا باعث ہے خصوصًا جو خیانت زکوۃ وغیرہ میں کی جائے کیونکہ یہ عبادت میں خیانت ہے اور اس میں الله کا حق مارنا ہے اور فقیر وں کو ان کے حق سے محروم کرنا،رب تعالٰی فرماتاہے: "وَمَنۡ یَّغْلُلْ یَاۡتِ بِمَا غَلَّ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ"۔خیال رہے کہ"مَافَوْقَہٗ" سے مراد یا سوئی سےکم چیز ہے یا سوئی سے زیادہ۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 3 , حدیث نمبر: 1780