Main Icon

باب : نماز کے بعد ذکر - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 969

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: أَمَرَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَقْرَأَ بِالْمُعَوَّذَاتِ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ. رَوَاهُ احْمَدُ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي الدَّعَوَاتِ الْكَبِيرِ

وعن عقبة بن عامر قال: أمرني رسول الله صلى الله عليه وسلم أن أقرأ بالمعوذات في دبر كل صلاة. رواه احمد وأبو داود والنسائي والبيهقي في الدعوات الكبير

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عقبہ ابن عامر سے فرماتے ہیں مجھے رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے حکم دیا کہ ہر نماز کے بعداعوذوالی سورتیں پڑھ لیا کرو ۱؎(احمد،ابوداؤد،،نسائی،بیہقی ،دعوات کبیر )

شرح حدیث

۱∞؎ظاہر یہ ہے کہاَعُوۡذُوالی سورتوں سے مراد"قُلْ اَعُوۡذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ"اور"قُلْ اَعُوۡذُ بِرَبِّ النَّاسِ"ہے کہ اس میںاَعُوۡذُصراحۃً مذکور ہے،بعض نے فرمایا کہ "قُلْ یٰۤاَیُّہَا الْکٰفِرُوۡنَ"اور "قُلْ هُوَ اللّٰهُ"بھی اس میں شامل ہیں کہ اگرچہ ان دونوں میں صراحۃًاَعُوۡذُموجود نہیں مگر مقصود وہاں بھی رب کی پناہ مانگنا ہے اس پر اکثر صوفیاء کا عمل ہے کہ ہر نماز کے بعد یہ چاروںقُلْپڑھتے ہیں۔ہر نماز سے مراد فرض نماز ہے اگر جنازہ کی نماز کے بعد یہ چار سورتیں پڑھ کر میت کو بخشی جائیں تو بھی بہتر ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 969