Main Icon

باب : نماز کے بعد ذکر - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 966

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مُعَقِّبَاتٌ لَا يَخِيبُ قَائِلُهُنَّ أَوْ فَاعِلُهُنَّ دُبُرَ كُلِّ صَلَاةٍ مَكْتُوبَةٍ:ثَلَاثٌ وَثَلَاثُونَ تَسْبِيحَةً ثَلَاثٌ وَثَلَاثُونَ تَحْمِيدَةً وَأَرْبَعٌ وَثَلَاثُونَ تَكْبِيرَةً . رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن كعب بن عجرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : معقبات لا يخيب قائلهن أو فاعلهن دبر كل صلاة مكتوبة:ثلاث وثلاثون تسبيحة ثلاث وثلاثون تحميدة وأربع وثلاثون تكبيرة . رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت کعب ابن عجرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ بعض آگے پیچھے آنے والی چیزیں ۱؎وہ ہیں جن کا کہنے والا یا کرنے والا نقصان میں نہیں رہتا۲؎ہر فرض نماز کے بعد۳۳ بارتسبیح ۳۳ بار حمد اور۳۴ بار تکبیریں ۳؎(مسلم)

شرح حدیث

۱؎ αمعقباتکے کئی معنی ہیں:(۱)نماز کے بعد والا وظفیہ(۲)وہ عمل جس کے لکھنے پر ہر فرشتہ پیش قدمی کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ دوسرے فرشتوں کو اپنے سے پیچھے کردوں(۳)وہ وظیفے جو یکے بعد دیگرے پڑھے جاتے ہیں(۴)وہ وظیفے جن کا انجام اچھا ہے۔
۲
؎بلکہ تھوڑی بہت محنت سے بہت نفع حاصل کرلیتا ہے۔
۳
؎یہ پورا سینکڑہ ہے اسی کا نام تسبیح فاطمہ ہے قادری سلسلہ کے مشائخ اس کے بہت پابند ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 966