Main Icon

باب : نماز کے بعد ذکر - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 968

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَيُّ الدُّعَاءِ أَسْمَعُ قَالَ: «جَوْفُ اللَّيْلِ الْآخِرِ وَدُبْرَ الصَّلَوَاتِ الْمَكْتُوْبَاتِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

عن أبي أمامة قال: قيل: يا رسول الله أي الدعاء أسمع قال: «جوف الليل الآخر ودبر الصلوات المكتوبات» . رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابو امامہ سے ۱؎فرمایا عرض کیا گیا یا رسول الله کون سی دعا زیادہ سنی جاتی ہے؟ فرمایا آخری رات کے بیچ میں اور فرض نماز کے بعد ۲؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎آپ کے حالات پہلے بیان ہوچکے کہ آپ قبیلہ باہلہ سے ہیں،حمص میں قیام رہا حضور ﷺ کی وفات کےوقت آپ ۳۰یا ۳۳ سال کے تھے،۹۱ سال عمر پائی،۸۱ھ∞ یا۸۶ھ∞ حمص ہی میں وفات پائی رضی الله عنہ،آپ کی روایات بہت تھوڑی ہیں۔
۲
؎یعنی دو وقت دعائیں زیادہ قبول ہوتی ہیں ایک تو آخری رات کے بیچ میں۔دوسرے فرض نمازوں کے بعد۔خیال رہے کہ آخر جوف کی صفت ہے یعنی رات کا درمیانی حصہ جو آخری شب میں ہے اس طرح کہ رات کے دو حصے کرو،آخری آدھے کا درمیانی حصہ لو یہی وقت تہجد کے لیے بہتر ہے اس وقت دعائیں زیادہ قبول ہوتی ہیں اور فرض نماز سے یا تو خود فرائض مراد ہیں یا پوری نماز،لہذا بہتر یہ ہے کہ نماز پنج گانہ میں فرضوں کے بعد بھی مختصر دعا مانگے اور پھر سنت و نفل سے فارغ ہو کر بھی دعا کرے کہ یہ ساری نماز فرض نماز شمار ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 968