Main Icon

باب :التحیات میں دعا - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 955

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي صَلَاتِهٖ: اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسأَلُكَ الثَّبَاتَ فِي الأَمْرِ وَالْعَزِيْمَةَ عَلَی الرُّشْدِ وَأَسْأَلُكَ شُكْرَ نِعْمَتِكَ وَحُسْنَ عِبَادَتِكَ وَأَسْأَلُكَ قَلْبًا سَلِيمًا وَلِسَانًا صَادِقًا وَأَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا تَعْلَمُ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا تَعْلَمُ وَأَسْتَغْفِرُكَ لِمَا تَعْلَمُ. رَوَاهُ النَّسَائِيُّ وَرَوٰى أَحْمَدُ نَحْوَهٗ

وعن شداد بن أوس قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول في صلاته: اللهم إني أسألك الثبات في الأمر والعزيمة علی الرشد وأسألك شكر نعمتك وحسن عبادتك وأسألك قلبا سليما ولسانا صادقا وأسألك من خير ما تعلم وأعوذ بك من شر ما تعلم وأستغفرك لما تعلم. رواه النسائي وروى أحمد نحوه

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت شداد ابن اوس سے ۱؎فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نماز میں یوں فرماتے تھے الٰہی میں تجھ سے دین میں اسقامت اور ہدایت پر مضبوطی مانگتا ہوں ۲؎اور تجھ سے تیری نعمت کا شکر اور تیری اچھی عبادت مانگتا ہوں اور تجھ سے سلامت دل اور سچی زبان مانگتا ہوں۳؎اور تجھ سے وہ خیر مانگتا ہوں جو تو جانتا ہے اور اس کی شر سے پناہ مانگتا ہوں جو تو جانتا ہے ۴؎اور اس سے بخشش مانگتا ہوں جو تو جانتا ہے۵؎(نسائی)اور ابوداؤد نے اس کی مثل روایت کی۔

شرح حدیث

۱∞؎آپ کی کنیت ابویعلی ہے،حضرت حسان کے بھتیجے ہیں،شام میں قیام رہا۔
۲
؎یعنی دنیا میں کسی وقت ایمان سے ہٹ نہ جاؤں اور کبھی ہدایت سے علیحدہ نہ ہوں۔
۳
؎یعنی دل ایسا عطا فرماجو برے عقائد،حسد،کینہ اور بری صفات سے سلامت ہو اور زبان پر ہمیشہ سچی بات آئے۔
۴
؎یعنی بہت سی خیر وہ ہیں جنہیں ہم شر سمجھتے ہیں یا ہم ان سے بالکل بے خبر ہیں اور بہت سی شروہ ہیں جنہیں ہم خیر سمجھے ہوئے ہیں یا ان سے بے خبر ہیں خدایا تیری عطا ہماری طلب پر موقوف نہ ہو بلکہ تیرے کرم پر ہو۔
۵
؎یعنی بہت سے گناہ کرکے ہم بھول گئے مگر تیرے علم میں ہیں خداوند وہ بھی معاف کر۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 955