Main Icon

باب :التحیات میں دعا - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 954

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَضَّهُمْ عَلَی الصَّلَاةِ وَنَهَاهُمْ أَنْ يَنْصَرِفُوا قَبْلَ انْصِرَافِهٖ مِنَ الصَّلَاةِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ

وعن أنس: أن النبي صلى الله عليه وسلم حضهم علی الصلاة ونهاهم أن ينصرفوا قبل انصرافه من الصلاة. رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم نے لوگوں کو نماز کی رغبت دی اور اس سے منع کیا کہ آپ کے نماز سے فراغت سے پہلے وہ چلے جائیں ۱؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎معلوم ہوا ہے کہ مقتدی امام کے ساتھ دعا میں شریک رہیں بلاوجہ امام سے پہلے مسجد سے نہ چلے جائیں،نیز امام کے سلام سے پہلے مسبوق کا کھڑا ہوجانا حرام ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 954