Main Icon

باب :التحیات میں دعا - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 952

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَ أَكْثَرُ انْصِرَافِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ صَلَاتِهٖ إِلٰى شِقِّهِ الْأَيْسَرِ إِلٰى حُجْرَتِهٖ. رَوَاهُ فِي شَرْحِ السُّنَّةِ

وعن عبد الله بن مسعود قال: كان أكثر انصراف النبي صلى الله عليه وسلم من صلاته إلى شقه الأيسر إلى حجرته. رواه في شرح السنة

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبد الله ابن مسعود سے فرماتے ہیں کہ حضور انور صلی الله علیہ وسلم کا اپنی نماز سے زیادہ پھرنابائیں طرف اپنے حجرے کی جانب ہوتا ۱؎(شرح سنہ)

شرح حدیث

۱∞؎یہ حدیث سوائے شرح سنہ کے اورکسی کتاب میں نہیں۔(مرقاۃ)اگر یہ حدیث صحیح ہے تو یہاں اضافی اکثریت مراد نہیں۔ مطلب یہ ہے کہ جب حضور کو نماز کے بعد فورًا حجرے میں تشریف لے جانا ہوتا تو ادھر رخ کرکے دعا مانگتے تاکہ جانے میں آسانی ہو۔(ازمرقاۃ)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 952