Main Icon

باب :التحیات میں دعا - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 944

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلّٰى صلاۃً أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهٖ. رَوَاهُ البُخَارِيُّ

وعن سمرة بن جندب قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا صلى صلاۃ أقبل علينا بوجهه. رواه البخاري

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت سمرہ ابن جندب سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم جب نماز پڑھ لیتے تو ہم پر اپنے چہرہ سے متوجہ ہوتے ۱؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎اس طرح کہ سلام کے بعد کبھی داہنی طرف پھیرتے کبھی بائیں طرف،کبھی قبلہ کو پشت کرکے مقتدیوں کی جانب رخ فرمالیتے،یہ لفظ تینوں حالتوں کو شامل ہے لیکن یہ حال بھی دائمی نہ تھا بلکہ اکثری ورنہ کبھی سرکار قبلہ رو بیٹھ کر ہی دعا مانگتے تھے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 944