Main Icon

باب :التحیات میں دعا - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 943

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كُنْتُ أَرٰى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَلِّمُ عَنْ يَمِينِهٖ وَعَنْ يَسَارِهٖ حَتّٰى أَرٰى بَيَاضَ خَدِّهٖ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن عامر بن سعد عن أبيه قال: كنت أرى رسول الله صلى الله عليه وسلم يسلم عن يمينه وعن يساره حتى أرى بياض خده. رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عامر بن سعد سے وہ اپنے والد سے ۱؎راوی فرماتے ہیں کہ میں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو دیکھا تھا کہ آپ دائیں بائیں سلام پھیرتے تھے حتی کہ آپ کے رخسار کی سفیدی میں دیکھ لیتا ۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎آپ کے والد سعد ابن ابی وقاص ہیں،جلیل القدر صحابی، خود عامر تابعی ہیں جنہوں نے اپنے والد،عثمان غنی ،عائشہ صدیقہ سے روایات لیں۔
۲
؎یعنی آپ سلام میں اس قدر چہرہ انور پھیرتے تھے کہ پیچھے والے صحابہ دونوں رخساروں کی سفیدی دیکھ لیتے دائیں والے داہنے کی اور بائیں والے بائیں کی۔بعض روایات میںبَیَاضَ خَدَّیہِہے دونوں میں کوئی اختلاف نہیں دونوں رخسار دیکھنا اور حالت میں تھا اور ایک دیکھنا اور حالت میں۔معلوم ہوا کہ صحابہ کرام عین نمازمیں اور نماز سے نکلتے وقت حضور علیہ السلام کو دیکھا کرتے تھے۔شعر
کاش کہ اندر نمازم جاشود پہلوئے تو
تا بتقریب سلام افتد نظر برروئے تو
اسی لیے صوفیا فرماتے ہیں کہ ان صحابہ کی سی نماز کسی کو میسر نہیں ہوسکتی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 943