Main Icon

باب : رات میں اٹھنے کی ترغیب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1234

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : «يَا عَبْدَ اللهِ لَا تَكُنْ مِثْلَ فُلَانٍ كَانَ يَقُومُ مِنَ اللَّيْلِ فَتَرَكَ قِيَامَ اللَّيْلِ»(مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

عن عبد الله بن عمرو بن العاص قال: قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم : «يا عبد الله لا تكن مثل فلان كان يقوم من الليل فترك قيام الليل»(متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبد الله ابن عمرو ابن عاص سے فرماتے ہیں مجھ سے رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا اے عبد الله فلاں کی طرح نہ ہوناجو رات کو اٹھتا تھا پھر رات کا اٹھنا چھوڑ دیا ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎بلاعذر محض سستی کی وجہ سے۔اس سے معلوم ہوا کہ تہجد گزار کو تہجد چھوڑنا بہت برا ہے۔اشعہ اللمعات میں ہے کہ عبد الله ابن عمرو تمام رات عبادت کرتے تھے ان کے والد اس سے منع کرتے تھے مگر نہ مانتے تھے۔چنانچہ ان کے والد نے بارگاہ رسالت میں ان کی شکایت کی تب حضور انور صلی الله علیہ وسلم نے یہ فرمایا۔مقصد یہ ہے کہ تم سے یہ عبادت نبھ نہ سکے گی اور تم اصل تہجد بھی چھوڑ بیٹھو گے۔شیخ ابن حجر فرماتے ہیں کہ بہت تلاش کے باوجود ان صاحب کا نام نہ ملا جو یہ قیام چھوڑ بیٹھے تھے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1234