Main Icon

باب : پانیوں کے احکام کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 489

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: لَا تَغْتَسِلُوا بِالْمَاءِ الْمُشَمَّسِ فَإِنَّهُ يُوْرِثُ البَرْصَ. رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ.

وعن عمر بن الخطاب قال: لا تغتسلوا بالماء المشمس فإنه يورث البرص. رواه الدارقطني.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عمر ابن خطاب سے آپ نے فرمایا کہ دھوپ کے گرم شدہ پانی سے غسل نہ کرو اس لئے کہ وہ کوڑھ پیداکرتا ہے ۱؎(دارقطنی)

شرح حدیث

۱∞؎یہ اگرچہ فاروق اعظم کا قول ہے،لیکن صحابہ کرام کی موجودگی میں ہے اور کسی نے اس پر اعتراض نہیں کیا جس سے یہ مسئلہ اجماعی ہوگیا۔ظاہر یہ ہے کہ اس سے ہر پانی مراد ہے تھوڑا ہویازیادہ،لہذا حوض کا پانی جب دھوپ میں گرم ہوجائے تو اس سے وضو نہ کیا جائے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 489