Main Icon

باب : پانیوں کے احکام کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 485

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أُمِّ هَانِئ قَالَتْ: اغْتَسَلَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ وَمَيْمُونَةُ فِيْ قَصْعَةٍ فِيْهَا أَثَرُ الْعَجِيْنِ. رَوَاهُ النَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ.

وعن أم هانئ قالت: اغتسل رسول الله صلى الله عليه وسلم هو وميمونة في قصعة فيها أثر العجين. رواه النسائي وابن ماجه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ام ہانی سے ۱؎فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت میمونہ نے اس لگن سے وضو کیا جس میں گندھے آٹے کا اثر تھا۲؎(نسائی و ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎آپ کا نام فاختہ یا عاتکہ ہے،علی مرتضی کی حقیقی بہن ہیں،آپ کے گھر سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج ہوئی تھی،ہُبَیْرَہابن ابی وہب کی زوجیت میں تھیں،بعد میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح کا پیغام دیا مگر نکاح نہیں ہوسکا،فتح مکہ کے دن ایمان لائیں،امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں ۵۰ھکے بعدوفات پائی۔
۲
؎یعنی صرف اثر تھا۔پانی اس سے نہ سفید پڑا نہ گاڑھا،ایسے پانی سے بلاکراہت وضو جائز ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 485