Main Icon

باب : پانیوں کے احکام کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 475

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: نَهٰى رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُبَالَ فِي الْمَاءِ الرَّاكِدِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعن جابر قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن يبال في الماء الراكد. رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں منع فرمایا رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ ٹھہرے پانی میں پیشاب کیا جائے ۱؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎ٹھہرا پانی خواہ دوقلے ہوں یا اس سے کم و بیش اس میں پیشاب پاخانہ ممنوع ہے بلکہ اس میں تھوک و رینٹ ڈالنا بھی برا۔فقہاء فرماتے ہیں کہ رات کو ٹھہرے پانی میں پیشاب ہرگز نہ کرے کہ اس وقت وہاں جنات رہتے ہیں تکلیف پہنچائیں گے،ہاں تالاب وغیرہ کا یہ حکم نہیں۔تالاب وہ ہے کہ اگر اس کے ایک کنارے سے پانی ہلایا جائے تو دوسرے کنارے کا پانی نہ ہلے یعنی سو ہاتھ کی سطح والا پانی اسی کو آب کثیر بھی کہتے ہیں اس سے کم پانی قلیل کہلاتا ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 475