Main Icon

باب : نہانے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 442

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا جَاوَزَ الْخِتَانُ الْخِتَانَ وَجَبَ الْغُسْلُ. فَعَلْتُهٗ أَنَا وَرَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاغْتَسَلْنَا. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ

وعنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إذا جاوز الختان الختان وجب الغسل. فعلته أنا ورسول الله صلى الله عليه وسلم فاغتسلنا. رواه الترمذي وابن ماجه

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہی سے فرماتی ہیں فرمایا رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب ختنہ ختنے میں غائب ہوجائے تو غسل واجب ہے میں نے اور رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ عمل کیا تو ہم نے غسل کیا ۱؎(ترمذی و ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎اُمّ المؤمنین نے اپنےفعل کا ذکر اظہاریقین کے لیے کیا یعنی میں یہ مسئلہ سناسنایا نہیں کہہ رہی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں اس پر عمل کرکے تجربہ کرچکی ہوں اوراس کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ اس مسئلے میں مہاجرین و انصار کا بڑا اختلاف ہوگیا تھا۔انصار کہتے تھے کہ بلا انزال غسل واجب نہیں تب ابوموسیٰ اشعری نے فرمایا کہ تم جھگڑا مت کرو میں اس کا فیصلہ حضرت عائشہ صدیقہ سے کراتا ہوں ضرورت کے موقع پر قرآن کریم نے بھی ایسی چیزوں کی تشریح فرمائی ہے فرماتا ہے:"لِفُرُوۡجِہِمْ حٰفِظُوۡنَ"اورفرماتا ہے:"بَعْدَ ذٰلِکَ زَنِیۡـمٍ"وغیرہ،لہذاحدیث پر کوئی اعتراض نہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 442