Main Icon

باب : نہانے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 432

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: إِنَّمَا الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ فِيْ الْاِحْتِلَامِ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَلَمْ أَجِدْهُ فِي الصَّحِيْحَيْنِ

وقال ابن عباس: إنما الماء من الماء في الاحتلام. رواه الترمذي ولم أجده في الصحيحين

حدیث ترجمہ

اورحضرت ابن عباس نے فرمایا کہ پانی کا صرف پانی سےہونا احتلام میں ہے۱؎اسے ترمذی نے روایت کیا میں نے اسے بخاری ومسلم میں نہ پایا۔

شرح حدیث

۱؎یعنی اگرچہ حدیث صحبت کے متعلق ہے تب تو منسوخ ہے اسکی ناسخ ابوہریرہ کی گزشتہ حدیث ہے،نیزوہ حدیث جو آگے آرہی ہے۔ اور اگر احتلام کے بارے میں ہے تومحکم ہے کہ اب بھی احتلام میں انزال کے بغیر غسل واجب نہیں۔اس کا ذکر اگلی حدیث میں بھی آرہا ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 432