Main Icon

باب : نہانے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 440

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ مُعَاذَةَ قَالَتْ: قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا: كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَمِنْ إِناءٍ وَاحِدٍ بَيْنِيْ وَبَيْنَهٗ، فَيُبَادِرُنِيْ حَتّٰى أَقُولَ: دَعْ لِيْ دَعْ لِيْ، قَالَتْ: وَهُمَا جُنُبَانِ.(مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن معاذة قالت: قالت عائشة رضي الله عنهما: كنت أغتسل أنا ورسول الله صلى الله عليه وسلممن إناء واحد بيني وبينه، فيبادرني حتى أقول: دع لي دع لي، قالت: وهما جنبان.(متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت معاذہ سے ۱∞؎فرماتی ہیں فرمایا حضرت عائشہ رضی الله عنہانے کہ میں اور رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم ایک برتن سے غسل کرتے تھے جومیرے اورآپ کے درمیان ہوتا ۲؎پس آپ جلدی کرتے مجھ پر حتی کہ میں کہتی کہ میرے لیئے بھی چھوڑیئے فرماتی ہیں کہ وہ دونوں جنابت میں ہوتے ۳؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎آپ معاذہ بنت عبد الله عدویہ ہیں،۳۳ھمیں آپ کا وصال ہوا،آپ تابعین میں سے ہیں۔
۲
؎چوڑے منہ والا جس میں دونوں کے ہاتھ بخوبی پڑ سکیں۔ہم پہلے عرض کرچکے ہیں کہ وہ حضرات تہبند باندھ کر غسل کیا کرتے تھے اگرچہ خاوند اور بیوی کا آپس میں حجاب نہیں۔خیال رہے کہ اگرجنبی یابے وضو ہاتھ دھوکر ضرورۃً گھڑے یا مٹکے میں ہاتھ ڈال دے تو پانی مستعمل نہ ہوگا جیسا کہ اس حدیث سے معلوم ہوا،لیکن اگر پاؤں یا سر ڈال دے تو پانی مستعمل ہوجائے گا کیونکہ یہ بلا ضرورت ہے،نیز اگر بغیر دھوئے یا بے ضرورت ہاتھ ڈالے تو پانی مستعمل ہوجائے گا۔خیال رہے کہ عورت کے بچے ہوئے پانی سے مرد کو غسل یا وضو کرنا مکروہ ہے مگر ایک ساتھ غسل کرنا مکروہ نہیں۔
۳
؎معلوم ہوا کہ غسل کی حالت میں باتیں کرنا جائز ہے۔بشرطیکہ تہبند بندھا ہو ننگے باتیں کرنا منع۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 440