Main Icon

باب : نمازکے فضائل کاباب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 640

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُوْلُ: "مَنْ غَدَا إِلٰى صَلَاةِ الصُّبْحِ غَدَا بِرَايَةِ الإِيمَانِ، وَمَنْ غَدَا إِلَى السُّوقِ غَدَا بِرَايَةِ إِبْلِيسَ". رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ.

وعن سلمان قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: "من غدا إلى صلاة الصبح غدا براية الإيمان، ومن غدا إلى السوق غدا براية إبليس". رواه ابن ماجه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت سلمان سے فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سناکہ جو فجرکی نمازکی طرف گیا وہ ایمان کا جھنڈالے گیا اورجو سویرے ہی بازارکی طرف گیا وہ شیطان کاجھنڈالے گیا ۱؎(ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی انسانوں کے دو ٹولے ہیں:"حِزْبُ اللهِ"اور"حِزْبُ الشَّیْطَانِ"۔ان کی شناخت یہ ہے کہ رحمانی ٹولہ والے دن کی ابتداء نماز اوراللہ کے ذکر سے کرتے ہیں اورشیطانی ٹولہ والے بازار و دنیاوی کاروبارسے۔خیال رہے کہ دنیوی کاروبار منع نہیں مگرسویرے اٹھتے ہی نہ خدا کا نام نہ اس کی عبادت بلکہ ان میں لگ جانایہ شیطانی کام ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 640