Main Icon

باب : نمازکے فضائل کاباب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 633

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَلِيٍّ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ: "حَبَسُوْنَا عَنْ صَلَاةِ الْوُسْطٰى: صَلَاةِ الْعَصْرِ، مَلَأَ اللّٰهُ بُيُوْتَهُمْ وَقُبُوْرَهُمْ نَارًا". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

وعن علي أن رسول الله -صلى الله عليه وسلم- قال يوم الخندق: "حبسونا عن صلاة الوسطى: صلاة العصر، ملأ الله بيوتهم وقبورهم نارا". متفق عليه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خندق کے دن فرمایا ۱؎انہوں نے ہمیں بیچ کی نماز یعنی نمازعصرسے روک دیا خدا ان کے گھراورقبریں آگ سے بھر دے ۲؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎اس کا نام غزوۂ احزاب ہے۔چونکہ اس جہاد میں حضرت سلمان فارسی کے مشورے سے مدینہ منورہ کی حفاظت کے لئے اس کے آس پاس خندق کھودی گئی تھی اس لئے اس کا نام غزوۂ خندق ہوا۔مؤرخین کہتے ہیں کہ یہ غزوہ ۵ھمیں ہوا،مگرامام بخاری کی تحقیق میں ۴ھمیں، اس خندق کے کھودنے میں پندرہ یا بیس دن صرف ہوئے،اس وقت قریش،عطفان اوریہودغرض کہ ہرقسم کے کفار نے مل کرمسلمانوں پر چڑھائی کی تھی اس لئے اسے احزاب کہا جاتا ہے،یعنی ہرقسم کے کافروں کا حملہ۔مسلمانوں پراس وقت بہت تنگی تھی،بڑی محنت سے بھوکے پیاسے رہ کرخندق کھودی حتی کہ بعض دنوں میں زیادہ مشغولیت کی وجہ سے نمازیں قضا ہوگئیں۔
۲
؎یعنی انکے حملے کی وجہ سے ہمیں خندق کھودنا پڑی جس میں مشغولیت کی وجہ سے ہماری نمازیں خصوصًا نماز عصرقضاءہوگئی۔اس سے معلوم ہوا کہ"صلوۃ وسطیٰ"جس کی قرآن شریف میں بہت تاکید ہے نماز عصر ہے،اکثر آئمہ کا یہی قول ہے،ہمارے امام اعظم بھی یہی فرماتے ہیں۔خیال رہے کہ غزوۂ احد میں حضورکو جسمانی ایذا بہت پہنچی لیکن وہاں کفارکو یہ بددعا نہ دی،یہاں نمازیں قضاءہونے پریہ بددعادی۔معلوم ہوا کہ حضورکو نمازیں جان سے پیاری تھیں،نیز اس بددعاسے اظہارغضب وملال مقصودہے حقیقتًا بددعا مقصود نہیں،اسی وجہ سے کفارخندق میں سے بعض لوگ بعدمیں ایمان لے آئے،اگربددعامقصود ہوتی تو ان میں سے کسی کو ایمان نصیب نہ ہوتا۔خیال رہے کہ اس غزوہ میں ایک بار صرف عصر کی نماز قضاء ہوئی تھی اور ایک بارچارنمازیں،لہذا بخاری وترمذی کی روایتوں میں تعارض نہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 633