Main Icon

باب : نمازکے فضائل کاباب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 636

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ وَعَائِشَة قَالَا: الصَّلَاةُ الْوُسْطٰى صَلَاةُ الظُّهْرِ. رَوَاهُ مَالِكٌ عَنْ زَيْدٍ، وَالتِّرْمِذِيُّ عَنْهُمَا تَعْلِيقًا.

عن زيد بن ثابت وعائشة قالا: الصلاة الوسطى صلاة الظهر. رواه مالك عن زيد، والترمذي عنهما تعليقا.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت زیدبن ثابت سے اورعائشہ صدیقہ سے فرماتے ہیں کہ بیچ والی نمازظہر ہے ۱؎مالک نے زیدسے اور ترمذی نے ان دونوں سے تعلیقًا روایت کی۲؎

شرح حدیث

۱؎کیونکہ وہ دن کے وسط میں اداہوتی ہے۔غالبًا ان بزرگوں نے لغوی معنے کے لحاظ سے اسے "صلوۃ وسطیٰ" مانا،ان تک گزشتہ حدیث مرفوع نہ پہنچی۔صحابہ کرام کا"صلوۃ وسطیٰ"کے بارے میں بڑا اختلاف ہے،بعض نے فرمایا کہ وہ نمازفجرہے،بعض کے نزدیک ظہر،بعض کے خیال میں مغرب یاعشاء،مگرعصر کے قول کو ترجیح ہے۔
۲
؎بغیراسناد حدیث بیان کر نے کو تعلیق کہتے ہیں،جیسے امام ترمذی فرمائیں کہ حضرت عائشہ صدیقہ نے یہ فرمایا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 636